پنج شنبه 01/می/2025

فدائی حملے کے شبے میں اسرائیلی دارالحکومت سے فلسطینی شہری گرفتار

جمعہ 22-اپریل-2016

اسرائیلی پولیس نے دارالحکومت تل ابیب[تل الربیع] کے وسطی علاقے رامات ھشارون سے ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لیا ہے جس پرشبہ ہے کہ وہ فدائی حملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

اسرائیل کے عبرانی نیوز ویب پورٹل ’’0404‘‘ نے پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کا حوالہ ہوئے بتایا ہے کہ گرفتار کیے گئے فلسطینی کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا مشتبہ فلسطینی حملے کی نیت سے وہاں موجود تھا یا نہیں۔

واقعے کے بعد اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری کے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی