جمعه 15/نوامبر/2024

یہودی مذہبی تہوار کی آڑ میں ہزاروں یہودی مسجد اقصیٰ میں داخل

بدھ 27-اپریل-2016

فلسطین میں انتہا پسند یہودی تنظیموں کی اپیل پر "عیدالفصح” نامی مذہبی تہوار کی آڑ میں قبلہ اول کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز ہزاروں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے مغرب میں واقع ’’دیوار براق‘‘[دیوار گریہ] کے سامنے جمع ہو کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کو علی الصباح یہودی آباد کاروں کی دیوار براق کے سامنے آنے اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جو دن بھر جاری رہا۔ یہودی آباد کاروں کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ دیوار براق کے مقام پر تلمودی نماز ادا کرنے والے یہودی چار مختلف مراحل میں وہاں داخل ہوئے۔ یہودی ٹولیوں کی قیادت یہودی ربی کررہے تھے۔ بعد ازاں یہودی ربیوں نے مسجد اقصیٰ کی جگہ مزعومہ ہیکل سلیمانی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور یہودیوں میں قبلہ اول کے حوالے سے نفرت پیدا کرنے اور اشتعال پھیلانے کی کوشش کی گئی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ عیدالفصح کی مناسبت سے یہودی آباد کاروں کا قبلہ اول میں آمد ورفت کا رش لگا رہا۔ اس موقع پر فلسطینی شہریوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز کے لیے آنے سے روک دیا گیا۔ مسجد اقصیٰ کے قرب وجوار میں فلسطینی شہریوں کی دکانیں اور کاروباری مراکز بھی بند کردیے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی