چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن:ٹریفک کا المناک حادثہ، ماں اپنے چار بچوں سمیت جاں بحق

اتوار 1-مئی-2016

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہرالخلیل میں ٹریفک کے المناک حادثے میں کم سے کم پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور اس کے چار بچے شامل ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الخلیل شہر کے طبی ذرائع نے بتایا کہ 42 سالہ وداد محمد عبدالھادی العزہ اپنے چار بچوں 21 سالہ ثائر،23 سالہ میڈیلین،25 سالہ حنین اور 9 سالہ بشار نبیل کی المناک موت کا حادثہ اس وقت پیش آیا جب ان کی کار ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اس قدر المناک تھا کہ کار میں موجود تمام افراد موقع پرہی دم توڑ گئے۔ شہری دفاع اور فلسطینی ہلال احمر فلسطین کا عملہ فوری طور پر جائے وقوعہ پرپہنچا اور کار میں پھنسی تمام افراد کو کار کو کاٹ کرباہر نکلا۔ تب تک تمام افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام جائے حادثہ کے قریب کھڑے تماشا دیکھتے رہے۔ انہوں نے حادثے کا شکار ہونے والے افراد کی کوئی مدد نہ کی۔

 

مختصر لنک:

کاپی