لبنانی حزب اللہنے اتوار کی شام اس بات کی تصدیق کی کہ اس نے مقبوضہ لبنان- فلسطینی سرحد کے پارصہیونی غاصب فوج کی ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد فوجی اہلکارہلاک اور زخمی ہوگئے جب کہ کئی فوجی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔
حزب اللہ نے کہاکہ اسلامی مزاحمت نے اسرائیلی ہنیتا بیرکوں کو میزائلوں سے نشانہ بنا کر کئی قابضفوجیوں کو قتل کردیا۔ حملے میں دو ٹینکوں اور ایک فوجی جہاز کو نقصان پہنچایا۔
حزب اللہ نے کہاکہ اس نے لبنان اور فلسطین کی سرحد پر متولہ بستی کی دیوار پر نصب صہیونی کیمروںاور تکنیکی آلات کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کی وجہ سے وہ ناکارہ ہو گئے۔
اس کے علاوہ قابضفوج نے اعتراف کیا کہ جنوبی لبنان سے فائر کیے جانے کے بعد مغربی گلیلی میں 30گولے گرے۔
اتوار کی صبحلبنانی حزب اللہ نے مغربی الجلیل میں قابض فوج کی ایک فورس پر میزائل حملہ کیا، جسمیں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے۔
الجزیرہ نے حزباللہ کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ ہم نے شطولہ میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوںکی تصدیق کی ہے۔
اسرائیلی فوج نےاعلان کیا ہے کہ لبنان سے گولہ باری میں شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔