جمعه 15/نوامبر/2024

غرب اردن میں گیس کےغیرمعمولی ذخائر کا انکشاف

بدھ 4-مئی-2016

اسرائیل کی گیس اور تیل کی تلاش میں سرگرم کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے قریب بحر مردار میں زیرزمین گیس کی وسیع ذخایر موجود ہیں، جہاں سے کم سے کم سات سے 11 ملین بیرل گیس حاصل کی جا سکتی ہے۔

اسرائیل کے سرکاری ریڈیو نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ تیل اور گیس کی تلاش میں سرگرم کمپنی Hatririm نے ایک فیزبیلٹی رپورٹ تیار کی ہے، جس میں بتایا ہے کہ غرب اردن کے قریب قدرتی گیس کے ذخائر کے حصول پر 318 ملین شیکل کی رقم کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بحر مردار کے قریب اسرائیل کی ایک دوسری کمپنی ’’دیلیک’’ نے سنہ 1995ء کو گیس کے لیے کھدائیوں کا سلسلہ شروع کیا تھا تاہم اس وقت قدرتی گیس کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں اس منصوبے کو ادھورا چھوڑ دیا گیا تھا۔

اسرائیلی اخبارات کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ صہیونی حکومت غرب اردن میں گیس کے ذخائر کے حصول کے لیے منصوبوں پر کام شروع کر سکتی ہے مگر اسے فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے سخت نوعیت کی مخالفت کا بھی سامناکرنا پڑ سکتا ہے۔ اس سے قبل فلسطینی اتھارٹی نے اپنے طورپر گیس کے حصول کے لیے مختلف منصوبوں پر کام شروع کرنے کی کوشش کی تھی مگر اسرائیل نے مخالفت کرتے ہوئے ان منصوبوں پر کام رکوا دیا تھا۔

گذشتہ برس اپریل میں فلسطینی اتھارٹی نے ایک بار پھر عالمی کمپنیوں کو غرب اردن میں گیس اور تیل کے حصول کے لیے پیشکشیں جاری کرنے کے لیے ٹیندر جاری کیے تھے۔ گیس کی تلاش کے حصول کے لیے مجوزہ منصوبے کا رام اللہ سے قلقیلیہ کے درمیان 432 کلو میٹر کا رقبہ مختص کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی