پنج شنبه 01/می/2025

ذہانت اور دماغی صلاحیت کے لیے مفید قدرتی جڑی بوٹیاں!

ہفتہ 7-مئی-2016

دماغ انسانی جسم کا انتہائی اہم حصہ ہے، اگر یہ کام کرنا چھوڑ دے تو پورا جسم ناکارہ ہوجاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دماغ کی حفاظت، قوت حافظہ کی بہتری اور ذہانت میں اضافےکے لیے لوگ طرح کے مصنوعی طریقہ ہائے علاج اختیار کرتے ہیں۔

ماہرین بجا طور پر کہتے ہیں کہ ایک صحت مند دماغ صحت مند انسان کی عکاسی کرتا ہے۔ صحت مند دماغ انسان کو مثبت سوچ اور خیالات رکھنے، دماغ کو بہتر طریقےسے استعمال کرنے، اچھی اور مفید منصوبہ بندی، تعلیم کے حصول اور تحقیق و جستجو میں بھرپور مدد دیتا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کےمطابق ڈھلتی عمر کے ساتھ ساتھ انسان کی دماغی صلاحیت بھی متاثر ہوتی اور قوت یاداشت کمزور پڑنا شروع ہوجاتی ہے۔ ماہرین قوت حافظہ کو برقرار رکھنے اور اسے بہتر بنانے کے لیے چند قدرتی جڑی بوٹیوں کو نہایت مفید قرار دیتے ہیں۔ صحت سے متعلق ویب سائیٹ "بولڈ اسکائی” کی جانب سے چند ایسی قدرتی جڑی بوٹیوں کا تعارف پیش کیا گیا ہے جو دماغی صلاحیت اور قوت یاداشت کو انسان کے لیے نہایت فایدہ مند سمجھی جاتی ہیں۔

لہسن:

لہسن ہرگھر اور ہرکچن کے ماکولات کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔ لہسن کے بغیر کوئی کھانا اور دسترخوان خالی نہیں ہوتا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ لہسن شریانوں میں جمع ہونے والی چربی ختم کرنے میں مدد دیتا ہے جس کے نتیجے میں جسم میں خون کی گردش بہتر ہوتی ہے اور اس کے مثبت اثرات انسانی دماغ اور اس کی صلاحیت پربھی مرتب ہوتے ہیں۔

اوریگانو:

یہ ایک جنگی قدرتی جڑی بوٹی ہے جسے پیزا میں لپیٹ کرکھایا جاسکتا ہے۔ اس میں انسانی دماغ کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے طاقت ور وٹا من ہوتے ہیں۔ اوریگانو انسانی جسم میں خون صاف کرتا اور چربی کم کرتا ہے۔ یہ پھیپھڑوں کے لیے بھی مفید سمجھی جاتی ہے۔

جنسنگ:

دماغ کی صلاحیت بہتر بنانے اور دماغی شریانوں کو صاف کرنے میں مدد دینے والی جڑی بوٹیوں میں جنسنک کو بھی نہایت اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ یہ جڑی بوٹی یاداشت بہتر بنانے میں انتہائی کارگر ٹانک سمجھی جاتی ہے۔

اکلیل کوہستانی[روز میری]:

ایک قسم کی خود رو جھاڑی جس کے پھولوں اور پتوں میں دماغی خلیات کو مضبوط بنانے کی غیرمعمولی صلاحیت ہوتی ہے۔ اس کے روزمرہ استعمال سے انسان کی  کام پر توجہ بھی بہتر ہوجاتی ہے۔

روغن نازبو:

ایک قسم کی قدرتی جڑی بوٹی جو دماغی بیماریوں کے علاج اور ذہنی اضطراب کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اس کے مسلسل استعمال سے انسانی دماغ بہتر طورپر کام کرنے کے ساتھ ساتھ دماغ کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی