فلسطینی ممبر پارلیمان باسم الزعاریر نے کہا ہے کہ شیخ راید صلاح کی حفاظت کا مقصد مسجد اقصیٰ اور مقبوضہ بیت المقدس کی حفاظت کے لئے اٹھنے والی آوازوں کو خاموش کرنا اور القدس انتفاضہ کو ختم کرنے کی سازش ہے۔
الزعاریر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ شیخ صلاح مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ سمیت دیگر مقدس مقامات کے دفاع کی عملی مثال بن کر سامنے آئے ہیں۔
انہوں نے فلسطینی قوم سےمطالبہ کیا کہ وہ شیخ صلاح کی حراست کے بعد مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے لئے اپنی بھرپور حمایت کا اظہار کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا شیخ صلاح کی گرفتاری سے فلسطینی عوام کا عزم متزلزل نہیں ہوسکتا ہے۔