قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شہر بیت لحم میں الوجح کے علاقے میں زیر تعمیر فلسطینی گھر کو مسمار کردیا اور اس کے علاوہ وادی اردن میں العقبہ گائوں میں پانچ افراد کو گھروں اور پانی کی ایک پائپ لائن کی تعمیر روکنے کا حکم بھی صادر کردیا گیا ہے۔
الولجح کی دیہی کونسل کے سیکریٹری مجدی ابو الطین نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے تعمیری پرمٹ نہ ہونے کی بنیاد پر گھر کو مسمار کیا ہے۔
طوباس میں وادی اردن کی مقامی کونسل کے ذمہ دار معتز بشارت نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے پانچ گھروں اور ایک پانی کی پائپ لائن کی تعمیر کو روکنے کے نوٹس دے دئیے ہیں۔