جمعه 15/نوامبر/2024

یہودی تنظیموں کا مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پرچم لہرانے کا مطالبہ

بدھ 11-مئی-2016

یہودی تنظیموں نے 15 مئی کو ‘یوم نکبہ’ کے موقع پر ایک بار پھر مسجد اقصیٰ میں گنبد صخرہ کے اوپر اسرائیلی جھنڈا لہرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کی جگہ ھیکل سلیمانی کی تعمیر کا مطالبہ کرنے والی ان تنظیموں نے سوشل میڈیا اور ویب سائٹس پر ایسے پوسٹر شائع کئے ہیں جن میں ایک یہودی آبادکار کو گنبد صخرہ پر اسرائیلی جھںڈا لہراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسی تناظر میں عبرانی روزنامے ‘یدیعوت احرونوت’ کے مطابق اسرائیلی وزیر برائے ثقافت اور سپورٹس ایک نئے قانون کو متعارف کروا رہے ہیں جس کے تحت اسرائیلی حکومت کی فنڈنگ حاصل کرنے والے تمام تنظیموں کی عمارات پر اسرائیلی جھنڈا لہرانا ضروری ہوگا۔

مختصر لنک:

کاپی