اسرائیل کی فوجی عدالتوں کی جانب سے کم عمر فلسطینیوں کو قید کی سزاؤں کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانوں کی سزاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ مہینے میں اسرائیل کی عوفر نامی فوجی عدالت نے 16 فلسطینی لڑکوں کو پانچ سے 22 ماہ قید کی سزاؤں کے ساتھ ساتھ مجموعی طورپر 38 ہزار شیکل جرمانوں کی سزائیں بھی سنائی ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عوفر نامی عدالت نے پچھلے ماہ مجموعی طورپر 16 فلسطینی لڑکوں جن کی عمریں 18 سال سے کم تھیں کو پانچ ماہ سے 22 ماہ تک قید کی سزائیں بھی سنائیں۔
کلب کا کہنا ہے کہ عوفر جیل میں 18 سال سے کم عمر 190 فلسطینی لڑکے پابند سلاسل ہیں جب کی مجد جیل میں پابند سلاسل فلسطینی بچوں کی تعداد 82 بتائی جاتی ہے۔