فلسطین کے جنوبی علاقوں غزہ کی پٹی اور دوسرے مقامات پر ہلکی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس پر شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم زلزے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
اسرائیلی اور فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوموار کو علی الصباح جنوبی فلسطین کے علاقوں میں ہلکی نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ عبرانی نیوز ویب پورٹل ’’وللا‘‘ کے مطابق ریختراسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 درجے ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کے جھٹکے، غزہ، بیت المقدس، بئر سبع۔ ایلات اور ساحلی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔
زلزلے کا مرکز ساحلی شہر ایلات سے 70کلومیٹر جزیرہ سیناء کا نوبیع کے مقام پر بتایا جاتا ہے۔