جمعه 15/نوامبر/2024

القدس: مزید دو فلسطینی خاندان مکان کی چھت سے محروم کر دیے گئے:ویڈیو

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں کے مکانات کی مسماری کی ظالمانہ صہیونی پالیسی کے تحت مزید دو فلسطینی خاندانوں کو ان کے مکانوں سے محروم کر دیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فورسز نے منگل کے روز وادی الجوز میں الصوانہ کالونی میں واقع طوطح اور التوتنجی خاندانوں کے ملکیتی مکانات کو بلڈوزروں کی مدد سے مسمار کر دیا۔ مکانات مسماری کے آپریشن میں صہیونی فوج کے ساتھ بیت المقدس میں قائم اسرائیلی شہری حکومت کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ انہوں نے مکانات کے مالکان کو نوٹس دکھائے جن میں لکھا گیا تھا کہ مذکورہ مکانات غیرقانونی طورپر تعمیر کیے گئے ہیں۔ اس لیے انہیں مسمار کیا جا رہا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مراسلے کے مطابق صہیونی فوجیوں اور بلدیہ اہلکاروں کی بڑی تعداد نے الصوانہ کالونی میں موجود فلسطینیوں کے مکانوں کا محاصرہ کیا اور بعد ازاں بلڈوزروں کی مدد سے دونوں مکانوں کو مکمل طورپر زمیں بوس کردیا گیا۔

مکان سے محروم ہونے والے ایک شہری ابو صدام التونجی نے بتایا کہ اس کا مکان 80 مربع میٹر رقبے پر بنا تھا، جس میں اس کے خاندان کے 16 افراد رہائش پذیر تھے۔ انہوں نے بتایا کہ مکانات مسماری کے حوالے سے اسرائیلی انتظامیہ نے پہلے بھی نوٹس جاری کیے تھے جس کی وجہ سے ان کے بچے بھی پریشان تھے۔ گذشتہ روز اچانک قابض فوجیوں نے ان کے گھروں کا محاصرہ کرتے ہوئے مکانات گرانا شروع کر دیے۔ اب ہمارے بچے ، عورتیں اور گھر کا سامان سب سڑ پر پڑے ہیں۔ مرکزاطلاعات فلسطین کو مکانات مسماری کی ایک فوٹیج موصول ہوئی ہے جسے عامۃ الناس کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔

مختصر لنک:

Copied