چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کی غزہ کے علاقے میں فائرنگ، ایک فلسطینی نوجوان شدید زخمی

ہفتہ 21-مئی-2016

 فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی جانب سے تازہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض اسرائیلی فورسز نے وسطی غزہ میں البریج پناہ گزین کیمپ کے مشرقی علاقے میں کھیتوں میں کام کرنے والے فلسطینیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجےمیں ایک فلسطینی نوجوان زخمی ہوگیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق البریج کیمپ کے مشرق میں متمرکز قابج فوجیوں نے  حفاظتی باڑ کےقریب اپنے کھیتوں میں کام کرنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ زخمی شہری کو غزہ کےایک مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی