جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی کارروائی، قبلہ اول کا مرابط گرفتار

پیر 23-مئی-2016

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک کارروائی کے دوران قبلہ اول کے دفاع کے لیے رضاکارانہ طورپر سرگرم ایک کارکن کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج اور انٹیلی جنس حکام نے مشرقی بیت المقدس کی الطور کالونی میں الحردوب کے مقام پر فلسطینی شہری 60 سالہ علی ابو سبیتان کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر میں توڑپھوڑ کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا، گرفتاری کے بعد ابو سبیتان کو کسی نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطین کے بیت المقدس شہر سے تعلق رکھنے والے وہ فلسطینی شہری جو قبلہ اول کے دفاع کے لیے سرگرم رہتے ہیں قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی کا بہ طور خاص نشانہ بن رہے ہیں۔ اسرائیلی فوج ،پولیس اور دوسرے ادارے نہ صرف قبلہ اول کے رضاکاروں کو گرفتار کرتے ہیں بلکہ انہیں سرگرمیوں کو ممنوعہ قرار دے کر انہیں عدالتوں میں گھسیٹا جاتا، ان پر فرد جرم عاید کی جاتی اور قبلہ اول میں ان کے داخلے پرپابندیاں عاید کی جاتی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی