جمعه 15/نوامبر/2024

صدر السیسی کی دعوت پر اسرائیلی سفارت کاروں کے وفد کا دورہ مصر

جمعرات 26-مئی-2016

مصر کے صدر فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی کی خصوصی دعوت پر اسرائیلی سفارت کاروں کا ایک اعلیٰ سطحی وفد قاہرہ پہنچا ہے جو دو روز تک مصر میں قیام کرے گا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صد السیسی کے دعوت پر قاہرہ آنے والے وفد کی  قیادت اسرائیلی وزارت خارجہ کی ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ امور اویوا راز چیختار کر رہی ہیں۔

مصر کے سفارتی ذریعے کا کہنا ہے کہ صدر السیسی کی دعوت پر قاہرہ پہنچنے اسرائیلی سفارتی وفد مصر میں حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کرے گا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی سفارت کاروں کا یہ وفد ایک ایسے وقت میں قاہرہ پہنچا ہے جب ایک ہفتہ قبل صدر عبدالفتاح السیسی نے فلسطین۔ اسرائیل تنازع کے حل میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیش کش کی تھی۔ انہوں نے فریقین پر زور دیا تھا کہ وہ حل طلب مسائل پر دوبارہ براہ راست بات چیت شروع کریں۔

صدر السیسی کے بیان پر اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی دونوں کی جانب سے خبرمقدم کیا گیا۔ خیال رہے کہ مصر میں 25 جنوری 2011ء کو برپا ہونے والے انقلاب کے بعد اسرائیل اور مصر کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے۔ تاہم سنپ 2013ء کو مصرمیں منتخب صدر محمد مرسی کا تختہ الٹ کر اقتدار پرقبضہ کرنے والی فوجی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ دوبارہ راہ  رسم بڑھا لیے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعطل کا شکار ہونے والے سفارتی تعلقات ایک بار پھر بحال ہو گئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی