پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن، خواتین سمیت کئی فلسطینی گرفتار

جمعہ 27-مئی-2016

 فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کے وحشیانہ کریک ڈاؤن اور گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں کئی فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تلاشی کی کارروائیوں میں الخلیل کے ایک شہید اور ایک اسیر کی والدہ جب کہ رام اللہ سے دو اسیران کے والدین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کے روز علی الصباح اسرائیلی فوج اور پولیس نے غرب اردن میں تلاشی کی کارروائیوں کا آغاز کیا۔ غرب اردن کے جنوبی شہرالخلیل میں گھر گھر تلاشی کے دوران ش45 سالہ خاتون وفاء السیوری کو حراست میں لے لیا۔ وفاء شہید ثائر السیوری اور اسرائیلی جیل میں قید سامر السیوری کی والدہ ہیں۔

ادھر رام اللہ میں سلوان کے مقام پر اسرائیلی فوج نے تلاشی کی کارروائی کے دوران محمود جمعہ النجار کو اس کے گھر سے اٹھا لیا۔ النجار اسرائیلی جیل میں قید دو بھائیوں مجاھد اور عبدالحمید کے والد ہیں۔

ادھر طولکرم شہر میں تلاشی کی مہم کے دوران قابض فوج نے صیدا کے مقام سے  فلسطینی رکن پارلیمنٹ  ڈاکٹر احمد ریاض رداد کے صاحبزادے ریاض رداد کو حراست میں لے لیا۔ بیت لحم میں تلاشی کے دوران دو سگے بھائیوں رامی اور شادی الھریمی کی گرفتاری کی اطلاعات ہیں۔ آخری اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے تلاشی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

مختصر لنک:

کاپی