جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی غزہ میں دراندازی، چار فلسطینی ماہی گیر گرفتار

بدھ 1-جون-2016

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے بیت لاھیا میں دراندازی کا ارتکاب کرتے ہوئے فلسطینی شہریوں کی زرعی اراضی میں کھدائی کی  اور شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ بھی کی گئی۔ ایک دوسری کارروائی میں صہیونی بحریہ نے چار فلسطینی ماہی گیروں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک فیلڈ آبزرویٹر نے بتایا کہ منگل کو علی الصباح اسرائیلی فوجیوں کے چار بلڈوزر بیت لاھیا میں 50 میٹر اندر آئے اور فلسطینیوں کی زرعی اراضی کھدائی کی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی شہریوں پر فائرنگ بھی کی۔ تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ’کیسوفیم‘ کے مقام پر متمرکز اسرائیلی فوجیوں نے غزہ میں دراندازی کی اور فلسطینی کسانوں پر مشین گنوں سے فائرنگ بھی کی گئی۔

ادھر جنوبی اور وسطی غزہ کے ساحلی علاقوں میں اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی ماہی گیروں کے خلاف کارروائی کے دوران کم سے کم چار ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا۔ ماہی گیر یونین کے ایک سرکردہ عہدیدار نزار عیاش نے بتایا صہیونی فوجیوں نے ساحلی علاقے دیر البلح کے مقام پر سمندر میں مچھلیوں کا شکار کرنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کی۔ بعد ازاں ان کی کشتیوں کا تعاقب کرتے ہوئے کم سے کم چار ماہی گیروں کو گرفتار  اور ان کی کشتیوں کو ضبط کر لیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی