چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن ،بیت المقدس: اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، 12 فلسطینی زیرحراست

بدھ 1-جون-2016

فلسطین کے مختلف شہروں میں آج منگل کے روز اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی مہمات کے دوران کم سے کم ایک درجن فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کو علی الصباح اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں، بیت المقدس اور سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کی گرفتاری کے لیے ان کے گھروں پر چھاپے مارے۔

نابلس میں ایک تازہ کارروئی میں 32 سالہ احمد امجد الصلاج نامی شہری کو حراست میں لے لیا گیا۔ امجد کے والد نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے متعدد مرتبہ اس کے بیٹے کی گرفتاری کی کوشش کی مگر وہ پکڑا نہیں جا سکا۔ آج اس نے گرفتاری کے خوف سے خود کو اسرائیلی فوج کے حوالے کر دیا۔ اہل خانہ نے جب اسرائیلی حکام سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ  امجد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ادھر اسرائیلی فورسز نے نابلس میں دوما قصبے میں صدقی دوابشہ نامی ایک شہری کو حراست میں لے لیا۔ صدقی اردن سے واپس اپنے گھر لوٹ رہا تھا کہ اسے ایک چیک پوسٹ سے گرفتار کیا گیا۔

ادھر الخلیل شہر میں اسرائیلی فوجیوں نے تلاشی کی کارروائیوں میں عوض حاتم قرعوش اور ایوب عبدالقادر ابو عواد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

بیت لحم میں تلاشی کی کارروائیوں میں 16 سالہ ضیاء حسن البدن، بسام طالب البدن، عمر عبدالعزیز ، طولکرم سے مومن ارمیلات، محمد ارمیلات اور ھانی صوان، بیت المقدس سے محمد علی منصور،[شہیدہ سوسن منصور کے بھائی] اور تل ابیب سے عمرالعبوشی کو حراست میں لیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی