چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل داخلی محاذ کسی نئی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا:صہیونی وزیر داخلہ

جمعہ 3-جون-2016

اسرائیل کے وزیرداخلہ آریہ درعی نے کہا ہے کہ ملک کا داخلی محاذ کسی نئی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا اور نہ ہی جنگ کے لیے تیار ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین نے اسرائیلی ذرائع ابلاغ کےحوالے سے بتایا ہے کہ وزیرداخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنگ کے لیے داخلی محاذ کے لیے تیار ہونا ضروری ہے۔ اس لیے موجودہ حالات میں  اسرائیل کسی نئی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

خیال رہے کہ اسرائیل میں کسی بھی جنگ کے لیے وزیرداخلہ کی موافقت ضروری ہے۔ اگر وزیرداخلہ کسی جنگ کی حمایت کرے تو کسی بھی محاذ پر جنگ چھیڑی جا سکتی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیرداخلہ نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے کہا تھا ہے کہ اسرائیل کسی بھی جنگ کے لیے تیار ہے اور اسی جنگ کے حوالے سے فوج کی جنگی مشقیں جاری ہیں۔

وزیردفاع کا کہنا تھا کہ اسرائیل کسی بھی حماس اور حزب اللہ سمیت ہر محاذ پر لڑائی کے لیے تیار ہے۔

مختصر لنک:

کاپی