جمعه 15/نوامبر/2024

فرانس کا پناہ گزینوں کے لیے نیا کیمپ قائم کرنے کا اعلان

جمعہ 3-جون-2016

فرانس نے دنیا بھر سے آنے والے پناہ گزینوں کے لیے دارالحکومت پیرس کے شمال میں ایک نیا کیمپ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کیمپ کے قیام کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب عالمی برادری کی جانب سے پناہ گزینوں کے معاملے میں فرانسیسی حکومت کی طرف سے اپنائی گئی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا سامنا رہا ہے۔

خبر رساں اداروں کی جانب سے جاری کردہ بیانات میں بتایا گیا ہے کہ پیرس بلدیہ کی خاتون میئر  مسز انا ھیدالگو نے بتایا کہ شمالی پیرس میں پناہ گزینوں کے لیے کیمپ کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔

مسزاناھیدالگو کا کہنا ہے کہ پناہ گزین کیمپ میں اقوام متحدہ کی پالیسی اور معیارات کے مطابق ایک ماہ کے اندر اندر کیمپ قائم کر لیا جائے گا۔

پیرس کی میئر کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے پناہ گزینوں کےلیے خیرمقدمی بورڈ لگائے جائیں گے جس میں انہیں فرانس میں خوش آمدید کہا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات پناہ گزینوں کے حوالے سے قابل قبول نہیں ہوں گے۔

مختصر لنک:

کاپی