چهارشنبه 30/آوریل/2025

بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے لیے 82 نئے گھرں کی تعمیرکی منظوری

بدھ 8-جون-2016

اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کو بسانے کے لیے 82 نئے گھروں کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔ یہ مکانات شمالی بیت المقدس میں قائم ’’رمات شلومو‘‘ نامی یہودی کالونی میں تعمیر کیے جائیں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیت المقدس میں اسرائیلی بلدیہ کے زیراہتمام قائم کردہ پلاننگ و ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رمات شلومو کالونی میں یہودی آباد کاروں کے لیے جلد ہی 82 نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری دی جائے گی۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 2 نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ رمات شلومو میں یہودی آباد کاروں کے لیے نئے مکانات کی تعمیر کا اعلان سنہ 2010ء میں کیا گیا تھا، تاہم امریکی نائب صدر جوبائیڈن کے مطالبے پر تعمیراتی کام روک دیا گیا تھا۔ اسرائیل کی جانب سے متذکرہ بالا 82 مکانات کی تعمیر کی منظوری امریکی نائب صدر کے دورہ اسرائیل سے قبل دی گئی تھی مگر جوبائیڈن کے مطالبے پر اس منصوبے پرعمل درآمد روک دیا گیا تھا۔۔

مختصر لنک:

کاپی