فلسطین سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی پولیس کی ایک گاڑی نے مسجد اقصیٰ کے باب الاسباط کے قریب قبلہ اول کے ایک محافظ کو کچل ڈالا، جس کے نتیجے میں محافط شدید زخمی ہو گیا۔
مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ اسرائیلی پولیس کی ایک وین نے مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے دھاووں کے دوران مسجد کے محافظ لوئی ابو السعد کو اس وقت کچل ڈالا جب وہ اپنے سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پولیس وین کی ٹکرسے مسجد اقصیٰ کے محافظ کی ایک ٹانگ میں گہری چوٹیں آئی ہیں، اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ادھر ایک دوسری پیش رفت میں بدھ کو 18 یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔ اسرائیلی فوج اور پولیس نے یہودی آباد کاروں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کررکھی تھی۔