دانتوں کی صحت کے بارے میں اکثر لوگ لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور اس لاپرواہی اور غفلت کے نتیجے میں انسانی دانت کمزور ہونے کے بعد گرنا شروع ہو جاتے ہیں۔
ماہرین نے سختی سے خبردار کیا ہے کہ چھ چیزیں کسی صورت میں منہ میں نہیں ڈالنی چاہئیں۔ دانتوں سے کولڈرنکس کی بولتوں کے ڈھکن کھولنا پرلے درجے کے بے وقوفی اور دانتوں کو دانستہ طور پر نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔ ایسا ہرگز نہیں کرنا چاہیے۔
طبی امور پرنظر رکھنے والی ویب سائیٹnetcoctor نے ماہرین کی آراء کی روشنی میں بتایا ہے کہ چند چیزیں کسی صورت میں منہ نہیں ڈالنی چاہئیں۔
1۔ ناخن: اکثر لوگوں کو ناخن چبانے کی عادت ہوتی ہے مگرانہیں معلوم ہونا چاہیے کہ اس عادت سے وہ اپنے دانتوں کو خود بہ خود کمزور کر رہے ہوتے ے ہیں۔ اس لیے انگلیوں کے ناخن منہ میں ڈال کر ہرگز نہیں چبانے چاہئیں۔
2۔۔ پنلسیں اور قلم:۔ قلم یا پنسلیں منہ میں ڈالنے اور انہیں زور سے چبانے سے دانتوں کے عضلات، ریشے اور ان کی جڑوں پر منفی اثر پڑتا ہے۔ دانتوں پرغیرضروری دباؤ بھی ان کے لیے نقصان دہ ہے۔
3۔۔ چیونگم: چیونگم چبانے سے منہ کے کینسر کی شکایت ہو سکتی ہے۔ اس لیے اس کو مسلسل چبانے سے گریز کرنا چاہیے۔
4۔۔۔ بوتلیں کھولنا: بعض لوگ بوتلوں کے ڈھکن کھولنے کے لیے دانتوں کا استعمال کرتے ہیں۔ اس طرح بوتل اور اس کا ڈھکن نہ صرف آپ کے دانتوں کو متاثر کرتا ہے بلکہ گردن اور چہرے کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔
5۔۔۔ چاکلیٹ کھانا: فریج سے نکالی تازہ اور انتہائی ٹھنڈی چاکلیٹ کھانے سے سختی سے گریز کریں، ورنہ اس سے آپ کے دانت ٹوٹ سکتے ہیں۔
6 ۔۔۔ لیمن کا جوس:۔ لیمن کا ٹھنڈا جوس پینےسے گریز کریں کیونکہ لیمن کا بہ کثرت استعمال جہاں صحت کے لیے مفید ہے وہیں دانتوں کے لیے نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔