غزہ – مرکز اطلاعات فلسطین
قابض اسرائیل کی جانب سے جاری وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں غزہ کے نہتے شہریوں پر ظلم کا سلسلہ تھم نہ سکا. گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 27 فلسطینی شہید اور 85 زخمی ہو گئے۔
جمعے کے روز غزہ کی وزارت صحت نے تصدیق کی کہ ان 24 گھنٹوں میں ہسپتالوں میں لائے جانے والے شہداء اور زخمیوں کی تعداد 112 رہی، جو اس قتل عام کی شدت کی غماز ہے۔
وزارت صحت کے مطابق بنجمن نیتن یاھو کی قیادت میں قابض اسرائیل نے 18 مارچ 2025 ءسے جس نئے مرحلے میں نسل کشی کا آغاز کیا اس دوران اب تک 2,678 فلسطینی شہید اور 7,308 زخمی ہو چکے ہیں۔
جب کہ 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والے اس وسیع تر نسل کشی کے عمل میں اب تک کل 52,787 فلسطینی شہید اور 119,349 زخمی ہو چکے ہیں۔
وزارت نے مزید بتایا کہ کئی شہداء اور زخمی اب بھی تباہ شدہ گھروں کے ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑے ہوئے ہیں، جن تک ایمبولینس اور امدادی ٹیموں کی رسائی ممکن نہیں ہو سکی۔