پنج شنبه 08/می/2025

یمنی مسلح افواج کے صہیونی جرائم کے جواب میں رامون ایئرپورٹ اور یافا پر میزائل حملے

جمعرات 8-مئی-2025

صنعاء – مرکز اطلاعات فلسطین

یمنی مسلح افواج نے قابض اسرائیل کے رامون ایئرپورٹ اور مقبوضہ یافا میں ایک اہم تنصیبات پر دو الگ الگ فضائی حملے کیے۔ یہ کارروائیاں غزہ میں فلسطینی شہریوں کے خلاف جاری اسرائیلی مظالم کے جواب میں کی گئیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کو موصول ہونے والے بیان میں یمنی افواج نے کہا کہ انہوں نے بحیرہ احمر میں بھی ایک خصوصی فوجی آپریشن کیا، جس میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز "ٹرومان” اور اس کے ساتھ موجود کئی جنگی جہازوں کو نشانہ بنایا گیا۔

حملے کے نتیجے میں امریکی فضائیہ کا ایک ایف 18 طیارہ تباہ ہو گیا جبکہ طیارہ بردار جہاز "ٹرومان” شدید دباؤ کے باعث شمالی بحیرہ احمر کی طرف فرار ہوگیا۔

یمنی مسلح افواج نے واضح کیا کہ یہ کارروائیاں نہ صرف فلسطینی عوام کی حمایت میں ہیں بلکہ یمن پر امریکی جارحیت کے جواب میں بھی کی جارہی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر دشمن نے حملے دوبارہ شروع کیے تو انہیں شدید اور مؤثر جوابی حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یمن نے قابض اسرائیل کے لیے بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں سمندری نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے، جبکہ الد ایئرپورٹ پر بھی فضائی نقل و حرکت کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یمنی افواج نے دوٹوک انداز میں کہا کہ جب تک غزہ پر حملے اور محاصرہ جاری رہنے تک ان کی جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ گذشتہ اتوار کو بھی یمنی مسلح افواج نے اسرائیل کے خلاف فضائی محاصرہ نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا، جو غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اضافے کے ردِعمل میں کیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی