پنج شنبه 08/می/2025

الخلیل میں قابض اسرائیل کے فوجی پر گاڑی چڑھانے کی کارروائی میں فوجی زخمی، فلسطینی نوجوان شہید

جمعرات 8-مئی-2025

الخلیل – مرکز اطلاعات فلسطین

جنوبی مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں ایک فلسطینی نوجوان نے قابض اسرائیلی فوجیوں پر گاڑی چڑھا کرایک اسرائیلی فوجی کو زخمی کر دیا، جس کے بعد صہیونی فوج نے فائرنگ کر کے نوجوان کو شہید کر دیا۔

عام شہری امور کی فلسطینی اتھارٹی نے وزارت صحت کو مطلع کیا کہ اس کارروائی کے مرتکب نوجوان کی شناخت 20 سالہ عبد الفتاح عاهد احمد الحریبات کے نام سے ہوئی جو الخلیل کے قریب واقع مقام پر صہیونی فوج کی گولیوں کا نشانہ بن کر شہید ہو گیا۔

واقعے کے بعد قابض اسرائیل کی فوج نے شہید عبد الفتاح کے آبائی گھر پر دھاوا بولا، جو جنوبی علاقے دورا میں واقع ہے اور وہاں موجود اہل خانہ کو زدوکوب کیا۔

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق الخلیل کے قریب "سدہ الفحص” چیک پوسٹ پر ہونے والی اس کارروائی میں ایک اسرائیلی فوجی معمولی زخمی ہوا، جبکہ گاڑی چڑھانے والے نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی