پنج شنبه 08/می/2025

رفح میں دھماکا: قابض اسرائیل کے 4 فوجی زخمی، ایک کی حالت تشویشناک

جمعرات 8-مئی-2025

غزہ – مرکز اطلاعات فلسطین

قابض اسرائیلی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں اس کے چار فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے تمام اہلکار قابض فوج کے گولانی بریگیڈ سے تعلق رکھتے ہیں، جن میں سے ایک فوجی کی حالت نازک ہے۔

اس واقعے کی ذمہ داری اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس ‘کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈزنے قبول کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے رفح شہر کے مشرق میں واقع "المشروع چوک” کے قریب ایک اسرائیلی فوجی دستے کو پہلے سے نصب شدہ دھماکہ خیز مواد کے ذریعے نشانہ بنایا۔

کتائب القسام نے بدھ کے روز جاری اپنے مختصر بیان میں کہا کہ "ابواب الجحیم” (دوزخ کے دروازے) نامی آپریشن کے تحت ایک اسرائیلی فوجی یونٹ کو، جس میں 10 اہلکار اور دو فوجی کتے شامل تھے، ایک منظم گھات میں لا کر دھماکے سے اڑا دیا گیا۔

بیان کے مطابق جیسے ہی دشمن کے فوجی گھات کی جگہ پہنچے، نصب شدہ بارودی سرنگیں ایک ساتھ دھماکے سے پھٹیں، جس سے دشمن کے کئی اہلکار ہلاک و زخمی ہو گئے۔

القسام نے مزید کہا کہ ان کے مجاہدین نے دھماکے کے بعد اسرائیلی فوج کے ہیلی کاپٹروں کو زخمی اور ممکنہ طور پر ہلاک فوجیوں کو نکالتے ہوئے دیکھا، جبکہ اس علاقے میں تاحال جھڑپیں جاری ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی