سه شنبه 06/می/2025

قابض اسرائیلی آبادکاروں کا نابلس میں گندم کی کھڑی فصلوں پر حملہ، کھڑی فصلوں کو آگ لگا دی

منگل 6-مئی-2025

نابلس – مرکز اطلاعات فلسطین

قابض اسرائیل سے تعلق رکھنے والے شدت پسند یہودی آبادکاروں نے پیر کی شام شمالی مغربی کنارے کے شہر نابلس کے نواحی علاقے سهل برقة میں گندم سے بھری زرعی زمینوں کو آگ لگا دی، جس سے قیمتی فصل تقریباً مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق سهل برقة میں گندم کی فصلوں میں لگائی گئی آگ تیزی سے پھیل گئی، جس نے بڑے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے کر کسانوں کو شدید مالی نقصان پہنچایا۔

برقہ کے مقامی کسان سمیر راشد مسعود نے بتایا کہ یہ تیسری مرتبہ ہے کہ اس کی زمین کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس نے کہا کہ قابض اسرائیلی آبادکار مسلسل کسانوں اور ان کی جائیداد پر حملے کر رہے ہیں، اور متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی روک تھام نہیں کی جا رہی بلکہ یہ حملے قابض اسرائیلی فوج کی فول پروف سکیورٹی میں ہو رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سهل برقة شمالی مغربی کنارے کی اہم زرعی زمینوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں کے زیادہ تر رہائشی گندم کی کاشت پر انحصار کرتے ہیں۔ اس علاقے میں قابضہ یہودی آبادکاروں کے حملوں میں حالیہ مہینوں کے دوران غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا ہے، خاص طور پر اُس وقت سے جب قریب ہی موجود غیرقانونی صہیونی چوکی “حومش” کو دوبارہ فعال کیا گیا۔ یہ چوکی فلسطینی باشندوں کے لیے ایک مستقل خطرہ اور کشیدگی کا سبب بنی ہوئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی