سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے توسیع حرم کے بعد دنیا بھر سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے مسلمانوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال میں اب تک چھ ماہ کے دوران 50 لاکھ 80 ہزار مسلماںوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سعودی وزارت حج کی جانب سے جاری کردی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں عمرہ سیزن میں معتمرین کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نہ صرف معتمرین کی تعداد میں اضافہ ہواہے بلکہ دنیا بھر سے آنے والے اللہ کے مہمانوں کے لیے سعودی حکومت کی طرف سے غیرمعمولی سہولیات بھی مہیا کی جا رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ کے زیراہتمام اندرون اور بیرون ملک سیکڑوں مراکز کام کررہے ہیں جن میں 43 ہزار خدام حج وعمرہ کام کر رہے ہیں۔