یکشنبه 04/می/2025

رفح میں کویت ہسپتال نے طبی وارننگ جاری کردی، ہسپتال میں ادویات کا ذخیرہ ختم

اتوار 4-مئی-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح میں واقع کویت کے خصوصی ہسپتال نے ہفتے کے روز اپنے آپریشنز روکنے کا انتباہ دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اس کا طبی سامان ” ختم ہوگیا ہے۔ وہ بہ مشکل چند دن تک جزوی طورپر طبی امداد فراہم کرسکتے ہیں۔

یہ بات ہسپتال کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں سامنے آئی ہے۔ دوسری جانب قابض اسرائیلی حکام نے غزہ کی تمام گزرگاہوں کو بند کردیا ہے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سامان اور خوراک کی پٹی کو سپلائی روکے 60 دن سے زائد کا عرصہ گذر چکا ہے۔

کویت ہسپتال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جاری اسرائیلی جارحیت، کراسنگ کی بندش اور انسانی امداد سے انکار کے درمیان ادویات، طبی سامان اور خوراک کی شدید قلت کی وجہ سے صحت کا نظام "فوری طور پر تباہ” ہو رہا ہے۔

بیان کے مطابق ہسپتال نے انکشاف کیا کہ اس کے گوداموں میں سے 75 فیصد سے زیادہ ضروری ادویات ختم ہیں، جو کہ طبی عملے کی مریضوں کو علاج فراہم کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہسپتال میں صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کے تسلسل کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ دستیاب طبی سامان بمشکل ایک ہفتے کے لیے کافی ہے۔ ہسپتال نے متنبہ کیا کہ زیادہ تر صحت کی دیکھ بھال کی خدمات بشمول نازک معاملات کے لیے انتہائی نگہداشت اور دائمی حالات کے مریضوں کے علاج کو روک دیا جائے گا اگر ضروری ادویات اور سامان فراہم کرنے کے لیے فوری مداخلت نہ کی گئی تو ہسپتال طبی امداد کی فراہمی بند کرنے پرمجبور ہوگا۔

مختصر لنک:

کاپی