یکشنبه 04/می/2025

غزہ میں قتل عام کا سلسلہ جاری، 48 گھنٹوں میں 77 فلسطینی شہید ، 275 زخمی

ہفتہ 3-مئی-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

غزہ میں وزارت صحت نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ پٹی کے ہسپتالوں میں گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران جاری تباہی کی جنگ کے نتیجے میں 77 شہداء اور 275 زخمیوں کو لایا گیا۔

وزارت صحت نے اپنے یومیہ بیان میں کہا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے قابض اسرائیل کے ہاتھوں نسل کشی کی جنگ میں شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 52,495 ہوگئی ہے جب کہ 118,366 زخمی ہو ئے ہیں۔

وزارت صحت نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے خلاف 18 مارچ سے دوبارہ شروع ہونے والی نسل کشی 2,396 فلسطینی شہید اور 6,325 زخمی ہو ئے ہیں۔جس سے گذشتہ 18 ماہ کے دوران شہداء اور زخمیوں کی کل تعداد 170,861 ہو گئی ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ متاثرین کی ایک بڑی تعداد اب بھی تباہ شدہ گھروں اور سڑکوں کے ملبے تلے دبی ہوئی ہے، جہاں ایمبولینس اور شہری دفاع کے عملے کے لیے ان تک پہنچنا مشکل ہے۔

مختصر لنک:

کاپی