غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین
جمعہ کو قابض صہیونی فوج نے غزہ کے شمال میں بیت لاھیہ میں المصری خاندان کے گھر کے قریب تعزیتی کیمپ پر وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں ایک خونی قتل عام کیاگیا جس کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد شہید ہوگئے۔
خاندانی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے بیت لاہیہ میں ایک تعزیتی خیمے پر بمباری کی جو جمعرات کو اسرائیلی قتل عام میں شہید ہونے والے مصری خاندان کی تعزیت کے لیے لگایا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ نئی بمباری کے نتیجے میں 6 افراد شہید ہوئے۔ شہداءمیں ایک باپ اور اس کا بیٹا بھی شامل ہیں۔
شہداء کی شناخت عدنان المصری سریع المصری، بلال نبیل المصری، محمد عدنان المصری، سامی وائل المصری، عبدالرؤف المصری، مراد حامد المصری اور وسام عدنان المصری شامل ہیں۔