چهارشنبه 30/آوریل/2025

صنعا پر امریکی فضائی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 12 ہو گئی

منگل 29-اپریل-2025

صنعاء – مرکز اطلاعات فلسطین

یمن کی انصار اللہ تحریک نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت صنعا کے ضلع بنی الحارث پرامریکی فضائی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں اور چار زخمی ہیں۔

المسیرہ سیٹلائٹ چینل نے حوثیوں کے زیرانتظام چلنے والی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ "ضلع بنی الحارث کے علاقے ثقبان پر امریکی جارحیت کے نتیجے میں شہادتوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور 4 زخمی ہیں”۔

چینل نے رپورٹ کیا کہ "جارحیت میں تین گھروں کو نشانہ بنایا”، جس کے نتیجے میں "ابتدائی طور پر بچوں اور خواتین سمیت آٹھ شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔”

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ مارچ کے وسط سے یمن کے مختلف علاقوں پر تقریباً روزانہ حملے کر رہا ہے۔

پندرہ مارچ کو امریکہ نے یمن پر اپنے حملے دوبارہ شروع کیے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے امریکی فوج کو حوثی گروپ کے خلاف "بڑی کارروائی” شروع کرنے کے احکامات کے بعد یہ بمباری شروع کی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی