چهارشنبه 30/آوریل/2025

یمن کے متعدد علاقوں پر امریکی بمباری

پیر 28-اپریل-2025

صنعاء – مرکز اطلاعات فلسطین

یمنی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ امریکی جنگی طیاروں نے یمن میں متعدد گورنریوں اور علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے سات فضائی حملے کیے ہیں تاہم ان حملوں میں ہونے والے جانی نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

یمن کے المسیرہ ٹی وی چینل نے اتوار کی شام ٹیلی گرام پر ٹویٹ کیا کہ امریکی جارحیت نے یمنی دارالحکومت صنعا کے شمال مغرب میں واقع صعدہ گورنری کو نشانہ بنایا۔

اسی ذریعے کے مطابق ایک اور امریکی جارحیت نے ضلع بنی الحارث کے علاقے ثقبان کو نشانہ بنایا۔ جبکہ امریکی جنگی طیاروں نے ضلع حرف سفیان میں الجبل الاسود پر 6 اور عمران گورنری پر 2 فضائی حملے کیے ہیں۔

15 مارچ سے اب تک یمن میں تقریباً 1000 امریکی فضائی حملوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں 217 شہری شہید اور 436 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

یہ حملے اس وقت شروع ہوئے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ملک کی فوج کو حوثی مزاحمتی فورسزکے خلاف حملہ کرنے کا حکم دیا تھا۔
دوسری طرف انصار اللہ گروپ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی مقامات پر گولہ باری اور بحیرہ احمر میں ان کی طرف جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی