چهارشنبه 30/آوریل/2025

مراکش کے سابق وزیراعظم کا فلسطینی مزاحمت جاری رکھنے کا مطالبہ

پیر 28-اپریل-2025

رباط – مرکز اطلاعات فلسطین

مراکش کی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (پی جے ڈی) نے اتوار کے روز عبد اللہ بنکیران کو ایک نئی مدت کے لیے اپنا سیکرٹری جنرل منتخب کیا۔ وہ 2029 تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔

سابق وزیراعظم بنکیران نے پارٹی انتخابات میں 69 فی صد ووٹ حاصل کیے اور مجموعی طور پر 974 ووٹوں اپنے حریف ادریسی العجمی الادریسی کو شکست دی جنہوں نے 374 ووٹ حاصل کیے۔ جب کہ پارٹی کے تیسرے امیدوار عبداللہ بوعانو کو 42 ووٹ ملے۔

یہ کامیابی اس وقت سامنے آئی ہے جب حزب اختلاف میں موجودگی کے باوجود پارٹی مراکش کے سیاسی منظر نامے پر نمایاں طور پر ابھر رہی ہے۔

اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے بنکیران نے اس بات پر زور دیا کہ قیادت انفرادی نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا اور مسلم امہ کے حالات آسان نہیں بدلتے ہیں۔جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے حالات بھی آسان نہیں ہیں۔

بنکیران نے اپنے خطاب مسئلہ فلسطین اور غزہ میں اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی نسل کشی کی جنگ پر بھی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ”فلسطین ہمارا بنیادی مسئلہ رہے گا”۔ انہوں نے پارٹی کے حامیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مظاہرے جاری رکھنے کے علاوہ مزاحمت کی حمایت جاری رکھیں اور اسے مالی امداد فراہم کریں۔

بنکیران نے فلسطینی مزاحمتی رہنماؤں کی تعریف کی جنہوں نے "طوفان الاقصیٰ” کے دوران اپنی جانیں قربان کیں۔ انہوں نے حماس کی قیادت اور شہداء اسماعیل ہنیہ اور یحییٰ السنوار کی خراج عقیدت پیش کیا۔

مختصر لنک:

کاپی