چهارشنبه 30/آوریل/2025

القسام بریگیڈ کے غزہ میں التفاح محلے میں قابض فوجیوں اور ان کی گاڑیوں پر حملے

پیر 28-اپریل-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

اسلامی تحریک مزاحمت’ حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے اتوار کی سہ پہر اعلان کیا کہ اس نے غزہ شہر کے التفاح محلے میں گھسنے والی قابض اسرائیلی فوج کے خلاف کارروائی کی ہے۔

القسام بریگیڈز نے اپنے سرکاری ٹیلی گرام چینل پر لگاتار دو بیانات میں کہا کہ اس نے غزہ شہر کے التفاح محلے کے مشرق میں الیاسین 105 میزائل کے ذریعے ایک اسرائیلی مرکاوا 4 ٹینک کو نشانہ بنایا۔

اس نے مزید کہاکہ "القسام کے مزاحمت کار غزہ شہر کے التفاح محلے کے مشرق میں متعدد قابض فوجیوں کو نشانہ بناتے ہوئے ایک اینٹی پرسنل بم کا دھماکہ کرنے میں کامیاب ہو گئے”۔

ہفتے کے روز القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ اس کے جنگجوؤں نے غزہ شہر کے مشرق میں واقع شجاعیہ محلے میں متعدد آر پی جیز اور یاسین 105 راکٹوں کے ساتھ ایک گھر کے اندر پناہ لینے والی ایک خصوصی صہیونی فوج کو نشانہ بنایا اور انہیں مشین گنوں سے نشانہ بنایا اور انہیں ہلاک اور زخمی کیا۔

مختصر لنک:

کاپی