غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین
غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک قابض اسرائیلی جارحیت سے 52,243 فلسطینی شہید اور 117,639 زخمی ہو گئے ہیں۔
وزارت نے اتوار کے روز اپنے یومیہ بیان میں کہا کہ غزہ کے ہسپتالوں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 شہداء کے جسد خاکی لائےگئے جب کہ اس دوران 115 زخمیوں کو بھی ہسپتالوں میں ننتقل کیا گیا۔
وزارت صحت نے واضح کیا کہ 18 مارچ کو غزہ کی پٹی پر قابض ریاست کی طرف سے دوبارہ نسل کشی شروع کرنے کے بعد سے 2151 فلسطینی شہید اور 5598 زخمی ہوگئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ شہداء اور زخمیوں کی ایک بڑی تعداد اب بھی تباہ شدہ گھروں اور سڑکوں کے ملبے تلے دبی ہوئی ہے، جہاں ایمبولینس اور شہری دفاع کے عملے کے لیے ان تک پہنچنا مشکل ہے۔