مقبوضہ بیت المقدس – مرکزاطلاعات فلسطین
مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں جزیرہ نما النقب کے شہر رہط میں اتوار کی صبح یہودی شرپسندوں نے ایک فلسطینی عرب نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔
دستیاب معلومات کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے عنان ابو عید پر فائرنگ کر دی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے اور موقع پر ہی ان کی موت ہو گئی، طبی عملے کی جانب سے ان کی جان بچانے کی کوششوں کی مگر بہت زیادہ گولیاں لگنے کی وجہ سے ان کی جان نہ بچائی جا سکی۔
اس دوران حملہ آور دہشت گردوں نے شہید شہری کے بھائی کو اغواء کر کے گولی مار دی جس سے وہ معمولی زخمی ہو گئے۔
اس طرح فلسطینی کمیونٹی میں 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں جرائم کا شکار ہونے والوں کی تعداد اپریل کے آغاز سے اب تک 82 ہو گئی ہے۔ شہید ہونے والوں میں تین خواتین اور دو لڑکے شامل ہیں جن کی عمریں 18 سال اور اس سے کم ہیں۔
گذشتہ سال 2024 ءکے دوران 1948 ءکے علاقوں میں اسی طرح کے جرائم میں 221 افراد کی ہلاکتیں ہوئیں، جبکہ 2023 میں 222 قتل ہوئے۔