جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، ماہ صیام میں 330 فلسطینی روزہ دار گرفتار

اتوار 26-جون-2016

اسرائیلی فوج کی جانب سے ماہ صیام آتے ہی فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں بھی غیرمعمولی اضافہ کر دیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ماہ صیام میں اب تک دو عشروں میں 330 فلسطینی روزہ داروں کو نہایت بے دردی کے ساتھ گرفتار کرکے حراستی مراکز میں ڈالا  گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیران اسٹڈ سینٹر کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  ماہ صیام کے دوران فلسطین کے تمام شہروں اور قصبوں میں صہیونی فوج کے وحشیانہ کریک ڈاؤن میں اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ دو عشروں کے دوران تین سو تیس فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان میں بچوں اور خواتین سمیت تمام عمر اور ہرطبقے کے فلسطینی شامل ہیں۔

ماہ صیام کے دوران اسرائیلی فوج کی پکڑ دھکڑ میں 60 فلسطینی بچے گرفتار کیے گئے جن کی عمریں 18 سال سے کم تھیں۔ اس کے علاوہ 21 خواتین کو حراست میں لیا گیا جن میں سے تین شادی شدہ اور صاحب اودلاد ہیں۔ غزہ کی پٹی کے ساحل پر اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں 13 فلسطینی ماہی گیروں کو حراست میں لیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی