چهارشنبه 30/آوریل/2025

قابض اسرائیلی فوج نے غزہ میں الدرہ چلڈرن ہسپتال کا سولر سسٹم تباہ کردیا

بدھ 23-اپریل-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

قابض اسرائیلی جنگی طیاروں نے بدھ کی صبح غزہ شہر کے مشرق میں واقع الدرہ چلڈرن ہسپتال کی چھت پر نصب سولر پینلز بمباری کرکے انہیں تباہ کردیا جس کے نتیجے میں ہسپتال کا بجلی کا واحد نظام تباہ ہوگیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے الدرہ چلڈرن ہسپتال کو نشانہ بنانا ایک جنگی جرم اور قابل مذمت اقدام ہے۔ وزارت صحت نے اس بات پر زور دیا کہ بمباری سے انتہائی نگہداشت کے یونٹ اور ہسپتال کے متبادل توانائی کے نظام کو غیرمعمولی نقصان پہنچا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ قابض نے نہ صرف غزہ کے بچوں کو دوا اور خوراک حاصل کرنے سے روک رکھا ہے بلکہ انہیں زندگی سے بھی محروم کر دیا ہے۔

وزارت صحت نے متعلقہ حکام سے طبی سہولیات کو تحفظ فراہم کرنے اور ان کے خلاف قابض ریاست کے جرائم کے خلاف آواز اٹھانے پر زور دیا۔

قابل ذکر ہے کہ اکتوبر 2023ء میں نسل کشی کی جنگ کے آغاز کے بعد سے قابض فوج نے متعدد بار ہسپتالوں اور پریس سینٹرز کو براہ راست بمباری سے نشانہ بنایا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی