چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی عوفر جیل میں قیدی فلسطینی ناصر ردایدہ کی مجرمانہ طبی غفلت سے شہید

پیر 21-اپریل-2025

رام اللہ – مرکز اطلاعات فلسطین

فلسطینی محکمہ امور اسیران اور کلب برائے اسیران نے بتایا ہے کہ قابض صہیونی ریاست کی عوفر جیل میں پابند سلاسل 49 سالہ قیدی ناصر خلیل ردائیدہ
تشدد، بیماری کے دوران طبی غفلت اور غیر انسانی سلوک کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرگئے ہیں۔

اسیران کے حقوق کےنگران اداروں کے مطابق قیدی ردائیدہ طویل عرصے سے بیمار تھے اور انہیں گرفتاری کے وقت گولی مار کر زخمی بھی کردیا گیا تھا۔ انہیں حالت تشویشناک ہونے کے بعد ھداسا ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔

قیدیوں کے اداروں کی طرف سے جاری ایک بیان کی نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے ہے کہ سول افیئرز اتھارٹی نے انہیں قیدی "ردائیدہ” کی شہادت کی اطلاع دی۔ اسے 18 ستمبر 2023 سے حراست میں لیا گیا تھا۔ اس وقت اسے قابض فوج نے گولی مار دی تھی اور وہ
اس کے بعد شدید زخمی حالت میں پابند سلاسل رہے ہیں۔

اسیران کمیشن اور کلب نے تصدیق کی کہ ردائیدہ دوسرا قیدی شہید ہے جسے چار دنوں کے اندر قابض جیلوں میں مردہ قرار دیا گیا۔

قیدی ردائیدہ شادی شدہ ہیں اور ان کے سات بچے ہیں۔ گرفتاری اور شدید چوٹ کے بعد انہوں نے کچھ عرصہ شار زیڈک ہسپتال میں گذارا لیکن اداروں کو دستیاب معلومات اور اس وقت ان سے ہونے والے دوروں کے مطابق ان کی صحت اس وقت مستحکم تھی تاہم علاج کے معاملے میں ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا تھا۔

قیدیوں کے اداروں نے وضاحت کی کہ ردائیدہ کی شہادت کے ساتھ ہی غزہ میں نسل کشی شروع ہونے کے بعد شہید ہونے والے قیدیوں کی تعداد 65 ہو گئی ہے۔ یہ وہ شہادتیں ہیں جن کی تفصیلات سامنے آئی ہیں جب کہ ہزاروں فلسطینی لاپتا ہیں جن کے زندہ یا مارے جانے کے بارے میں کسی قسم کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

رپورٹس کے مطابق سنہ 1967ء سے اب تک اسیران تحریک کے شہدا کی تعداد 302 ہو گئی ہے۔

کمیشن اور کلب نے اس بات پر زور دیا کہ قیدیوں اور زیر حراست افراد میں شہداء کی بڑھتی ہوئی تعداد مزید خطرناک موڑ اختیار کرے گی کیونکہ ہزاروں قیدیوں اور اسیران کو اسرائیلی جیلوں میں رکھنے میں مزید وقت گزر جائے گا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ قیدیوں کو منظم جرائم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جن میں خاص طور پر تشدد، فاقہ کشی، ہر قسم کے حملے، طبی جرائم، جنسی حملے، اور جان بوجھ کر ایسی شرائط عائد کی جاتی ہیں جن کی وجہ سے وہ سنگین اور متعدی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی