چهارشنبه 30/آوریل/2025

یمن پر امریکی فوج کی تازہ جارحیت میں مزید شہری شہید اور زخمی

اتوار 20-اپریل-2025

صنعاء – مرکز اطلاعات فلسطین

امریکی فوج نے صنعا اور یمن کے دیگر علاقوں کے خلاف اپنی وحشیانہ جارحیت کا ازسر نو آغاز کرتے ہوئے وحشیانہ بمباری کی ہے۔ انصار اللہ نے اعلان کیا کہ 29 امریکی فضائی حملوں میں دارالحکومت صنعا اور عمران اور مآرب گورنریوں کو نشانہ بنایا۔دریں اثنا اقوام متحدہ نے شہریوں پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات سے خبردار کیا ہے۔

حوثی مزاحمتی فورسز سے وابستہ المسیرہ ٹی وی کے مطابق امریکی فضائی حملوں میں ہفتے کی شام مغربی یمن میں حدیدہ بندرگاہ اور ہوائی اڈے کے ساتھ ساتھ صنعا اور اس کے مضافات میں رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں عام شہری شہید اور زخمی ہوگئے تاہم ان کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہوسکی۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ الثورہ ضلع میں النہضہ کے محلے پر فضائی حملوں میں دو افراد شہید اور دو زخمی ہوئے ہیں، جب کہ الصفیہ ضلع میں مجل الدمہ قبرستان اور دیگر علاقوں میں ہونے والے حملوں میں متعدد شہری زخمی ہوئے ہیں۔

واشنگٹن نے الحدیدہ میں راس عیسیٰ بندرگاہ پر ایندھن کے پلیٹ فارم کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا۔

دریں اثنا یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا کہ تنظیم کے فضائی دفاع نے امریکی MQ-9 ڈرون کو اس وقت مار گرایا جب وہ دارالحکومت صنعا پر جنگی مشن چلا رہا تھا۔ اس سے اپریل میں گرائے گئے امریکی ڈرونز کی کل تعداد چھ ہو گئی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے یمن میں 17 اور 18 اپریل کو امریکی فضائی حملوں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا، جس کے نتیجے میں 80 افراد شہید اور 150 زخمی ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی