چهارشنبه 30/آوریل/2025

امریکی فوج کے یمن کی 3 شمالی گورنریوں پر تازہ اور وحشیانہ حملے

ہفتہ 19-اپریل-2025

صنعاء – مرکز اطلاعات فلسطین

یمنی انصار اللہ کے مطابق امریکی طیاروں نے جمعے کی شام یمن پر نئے فضائی حملے کیے، جن میں دارالحکومت صنعا کے ساتھ ساتھ الجوف اور صعدہ کی شمالی گورنریوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ یہ فضائی حملے دو روز قبل یمن پر امریکی جارحیت میں 80 یمنیوں کی شہادت کے بعد کیے گئے ہیں۔

یمنی میڈیا نے بتایا ہے کہ امریکی طیاروں نے وسطی صنعا کے ضلع السبعین میں الحفا کے علاقے پر متعدد فضائی حملے کیے اور صنعا کے ضلع بنی حشیش پر چھ فضائی حملے کیے ہیں۔

بعد ازاں انصار اللہ سے وابستہ المسیرہ چینل نے رپورٹ کیا کہ چار امریکی فضائی حملوں میں الجوف گورنری میں برت العنان، خب و،الشاف اضلاع اور الصعدہ میں تین فضائی حملے کیے گئے۔

چینل نے یہ نہیں بتایا کہ بمباری میں کون سے اہداف شامل تھے، یا اس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان ہوا۔

جمعرات کی شام مغربی یمنی صوبے حدیدہ میں راس عیسیٰ بندرگاہ پر امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں 80 افراد شہید اور 150 زخمی ہوئے، جن میں بندرگاہ کے کارکنان، ملازمین اور طبی عملے کےکارکن شامل ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 15 مارچ کو انصار اللہ گروپ کے خلاف فوجی مہم جوئی کا حکم دیا۔ "انہیں بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں نیویگیشن بند کرنے کا فیصلہ واپس لینے پر مجبور کرنے کی کوشش کی گئی۔ ساتھ ہی انصاراللہ کو دھمکی دی گئی کہ اگر انہوں نے اسرائیلی بحری جہازوں پر بمباری بند نہ کی توانہیں مہلک طاقت کا نشانہ بنایا جائےگا۔

بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر گروپ کے حملوں نے اس سے قبل بحری بیمہ کی لاگت میں نمایاں اضافے کے علاوہ عالمی اقتصادی شعبے کو 200 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی