جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیاں جاری، قبلہ اول کا محافظ گرفتار

جمعرات 30-جون-2016

اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں آنے والے فلسطینی نمازیوں پر تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے شاہ فیصل دروازے کے سامنے سے ایک کارروائی کے دوران مسجد اقصیٰ کے ایک محافظ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ بعد ازاں بتایا گیا کہ حراست میں لیے گئے محافظ کو ’’القشلہ‘‘ پولیس سینٹر لے جایا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق گذشتہ تین روز کے دوران اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں مسجد اقصیٰ سے 17 فلسطینیوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

نامہ نگار کے مطابق قابض فورسز نے مسجد اقصیٰ کے خارجی دروازوں سے نکلتے ہوئے 12 فلسطینی بچوں کو گرفتار کرنے کے بعد انہیں بھی حراستی مراکز میں منتقل کیا ہے۔

ادھر کلب برائے اسیران کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ سے گرفتار کئے جانے والے بچوں میں 15 سالہ جہاد محمد شلبی، 14 سالہ مالک باسم عسیلی، 16 سالہ یوسف ماجد حزینی، 16 سالہ عبدالقادر عماد ابوخضیر، 13 سالہ ایھم رمزی الزعانین، 12 سالہ محمد سویطی، 16 سالہ محمد ولید مزعرو، 17 سالہ احمد ابراہیم حسین، خالد صحن، صبری علیان اور مسلم حجازی کے نام شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی