جمعه 15/نوامبر/2024

دہشت گرد اسرائیلی فوجیوں کی اندھا دھند فائرنگ سے فلسطینی دوشیزہ شہید

جمعہ 1-جولائی-2016

اسرائیل فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ابو الریش چوکی کےقریب اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک ستائیس سال فلسطینی خاتون کو شہید کردیا۔ ذرائع کے مطابق شہیدہ کے جسم میں آٹھ گولیاں اتاری گئیں جس کےنتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے حسب سابق فلسطینی لڑکی پر یہودی آباد کاروں پر چاقو سے حملے کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کو علی الصباح ابو الریش چوکی کے قریب سے گذرتے ہوئے ایک فلسطینی لڑکی پر دہشت گرد یہودی فوجیوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ فلسطینی لڑکی کو مسجد ابراہیمی کے داخلی راستے پر گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فلسطینی لڑکی کے جسم میں آٹھ گولیاں اتاری گئیں۔ صہیونی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ لڑکی  پر فائرنگ اس وقت کی گئی جب اس نے اپنے ہاتھ میں اٹھائے چاقو سے ایک فوجی اہلکار پرحملے کی کوشش کی تھی۔

فلسطینی محکمہ صحت اور عینی شاہدین نے شہید کی شناخت سارہ الحجوج طرایرہ کے نام سے کی ہے جس کی عمر 27 سال بتائی جاتی ہے اور اس کا آبائی تعلق مشرقی الخلیل کے بنی نعیم قصبے سے ہے۔

عینی شاہدین نے اسرائیلی فوج کی جانب سے سارہ پر چاقو سے حملے کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ فلسطینی لڑکی نہتی تھی اور اسے بلا وجہ گولیاں ماری گئی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی