چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ :قابض اسرائیلی فوج نے خان یونس میں پولیس افسر لیفٹیننٹ کرنل محمد الدرباشی کو شہید کردیا

اتوار 13-اپریل-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

غزہ کی پٹی میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پولیس نے جنوبی غزہ کی پٹی کے مغربی خان یونس پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل محمد احمد الدرباشی کے قتل کی مذمت کی ہے۔ الدرباشی کو آج صبح سویرے قابض اسرائیلی فوج کےطیاروں نے ان کے گھر کو براہ راست بمباری کے دوران انہیں شہید کیا ہے۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پولیس نے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ گولہ باری اور نشانہ بنانے کے باوجود شہریوں کی حفاظت کے لیے اپنا فرض ادا کرتا رہے گا اور غزہ کی پٹی میں افراتفری پھیلانے کے لیے قابض ریاست کی قیادت میں کی جانے والی بدنیتی پر مبنی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔

انہوں نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ وہ قابض دشمن کے حملوں اور پولیس اہلکاروں کو بار بار نشانہ بنائے جانے کو روکنے کے لیے کام کرے کیونکہ وہ بین الاقوامی قانون کے تحت شہری تحفظ کی فورس ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی