چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں فلسطینی نسل کشی جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 21 فلسطینی شہید ، 64 زخمی

ہفتہ 12-اپریل-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پٹی کے ہسپتالوں میں 21 شہداء کی لاشیں لائی گئیں جب کی 64 زخمیوں کو منتقل کیا گیا۔

وزارت صحت نے ہفتے کے روز ایک بیان میں اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی پر 7 اکتوبر 2023 ءسے جاری تباہی کی جنگ میں شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 50,933 ہوگئی ہے جب کہ 116,045 زخمی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ 18 مارچ کی صبح غزہ پر قابض فوج کی جانب سے تباہی کی جنگ دوبارہ شروع کرنے کے بعد سے شہیدہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1563 اور زخمیوں کی 4004 ہو گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی