ترکی کی حکومت کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ طےپائے سفارتی معاہدے کے تحت محصور فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کے لیے امدادی آپریشنکا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ترکی کی جانب سے 11 ہزار ٹن خوراک پر مشتمل بحریامدادی قافلہ ترکی کے جنوبی ساحلی شہر مرسین سے اسرائیل کی اشدود بندرگاہ کی جانبروانہ ہوا ہے جوچند ایام میں غزہ کی پٹی پہنچا دیا جائے گا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق امدادی قافلے کانام ’’لیڈی لیلٰی‘‘ رکھا گیا ہے۔ قافلے کی روانگی کے وقت مرسین کے ساحل پر ترکوزیر برائے اقتصادی ترقی لطفی الوان بھی موجود تھے۔ انہوں نے اناطولیہ نیوز ایجنسی سے بات چیت کرتےہوئے کہا کہ امدادی سامان محصورین غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کا بہترین ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ لیلۃ القدر کے موقع پر فلسطینی محصورین کے لیے جاری کردہ امدادیقافلہ بابرکت ثابت ہو گا اس کے بعد امدادی آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔
خیال رہے کہ حال ہی میں ترکی اور اسرائیل کےدرمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا ایک معاہدہ طے پایا تھا۔ اس معاہدے کے تحتاسرائیل نے ترکی کو اپنی نگرانی میں امدادی سامان غزہ لے جانے کی اجازت دی تھی۔ غزہ کو امدادی سامان کی روانگی کے وقت مرسین کےگورنرازدمیر جاقاجاق بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی محصورین اور مظلومعوام کی امداد ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔