دوشنبه 12/می/2025

نیدرلینڈز فلسطینیوں پر تشدد کے لیے استعمال ہونے والے فوجی کتے برآمد کرتا ہے:رپورٹ

جمعہ 11-اپریل-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف تشدد اور ڈرانے دھمکانے کے آلے کے طور پر استعمال ہونے کے باوجود ہالینڈ کی جانب سے قابض اسرائیلی فوج اور سکیورٹی فورسز کو فوجی کتوں کی مسلسل برآمدات نے اسے بین الاقوامی قانونی احتساب کے خطرے میں ڈال دیا ہے اور ان برآمدات کو فوری طور پر روکنے اور فوری تحقیقات شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہونے والے ایک بیان میں یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر نے وضاحت کی ہے کہ فیلڈ ٹیم نے متعدد واقعات کو دستاویزی شکل دی جس میں اسرائیلی فوج نے بچوں، بوڑھوں اور بیماروں سمیت فلسطینی شہریوں پر حملہ کرنے کے لیے کتوں کا استعمال کیا۔

آبزرویٹری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوجیوں نے خاص طور پر غزہ کی پٹی میں گھروں، ہسپتالوں اور پناہ گاہوں پر چھاپوں کے دوران حملہ آور کتوں کا استعمال کیا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ قابض اسرائیلی کی طرف سے فوجی کتوں کا استعمال منظم طریقے سے، ڈرانے دھمکانے اور بدسلوکی کی پالیسی کے تحت کیا جاتا ہے، جس سے اسرائیل کو ان کتوں اور اس سے منسلک آلات کی فراہمی میں ہالینڈ کی شمولیت بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

آبزرویٹری نے ڈچ پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ ان برآمدات کی جامع تحقیقات شروع کرے، ڈچ حکومت اور متعلقہ کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے دوران ان کتوں کے استعمال سے متاثر ہونے والے فلسطینی متاثرین کے لیے معاوضہ فنڈ قائم کریں۔

یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر نے غزہ کی پٹی میں گھروں ہسپتالوں ،پناہ گاہوں پر چھاپوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت عام شہریوں پر حملہ کرنے کے لیے ان کتوں کے استعمال کی دستاویز کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی