دنیا بھر میں خود کار گاڑیوں کی تیاری اس عزم کے ساتھ جاری ہے کہ خود کار طریقے سے چلنے والی یہ گاڑیاں حادثات سے محفوظ ہوں گی مگر حال ہی میں امریکا میں پیش آنے والے ایک حادثے نے اس دعوے کو غلط ثات کیا ہے اور حادثے میں ایک شخص کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حال ہی میں امریکی ریاست فلوریڈا میں چلائی جانے والی ایک خود کار کارکے ڈرائیور Joshsua Brown جو گاڑی کے اندر موجود تھے۔ انہوں نے گاڑی کو اسٹارٹ کرنے کے بعد اسے خود کار طریقے سے چلانے کے لیے ایک تیز رفتار سڑک پر چھوڑ دیا۔ مگر تھوڑی ہی دیر چلنے کے بعد ’’زلا‘‘ نامی کار اپنے قریب سے گذرنے والے ٹرک سے ٹرا گئی، جس کے نتیجے میں کار میں موجود اس کا ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔
اس واقعے کے بعد خود کار گاڑیوں کے حادثات سے محفوظ ہونے کے حوالے سے عالمی ماہرین میں ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔
اخباری رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی’زلا ماڈل 2015 S‘ تھی جو قریب کی لائن سے اور ٹیک کرنے والے ٹرک کی شناخت کرنے میں ناکام رہی اور ٹرک سے ٹکرا گئی۔
کار ساز کمپنی کا کہنا ہے کہ جب سے اس نے خود کارگاڑیاں متعارف کرائیں ہیں یہ اس نوعیت کا پہلا حادثہ ہے۔ کمپنیوں کا اب بھی دعویٰ ہے کہ خود کار طریقے سے ڈرائیور کے بغیر چلنے والی گاڑیاں مینوئل گاڑیوں سے حادثات کے حوالے سے زیادہ محفوظ ہیں۔